پاکستانی خبریںعالمی خبریں

اسلام آباد میں اسلام مخالف مواد کیخلاف تاجروں اور طلبا کا احتجاج

خلیج اردو: اسلام آباد میں اسلام مخالف مواد کے خلاف تاجروں اور طلبا کا احتجاج جاری ہے۔ فرانسیسی سفارتخانہ جانے والے راستے بند کر دیئے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ مظاہرین سیرینا چوک پہنچ گئے اور سیرینا چوک پر کنٹنیرز لگا دئیے گئے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ مظاہرین نے سرینا ہوٹل کے سامنے جنگل میں آگ لگا دی ۔

توہین آمیز خاکوں کیخلاف تاجروں اور شہریوں کا آبپارہ کے قریب مظاہرہ کیا۔ شرکا نے آبپارہ چوک کے قریب رکھے کنیٹنرز بھی ہٹا دیئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے فرانس ایمبیسی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرانے کی اجازت دی جائے۔
تاہم ذرائع کے مطابق شام تک اسلام آباد میں احتجاج بے قابو ہوچکا تھا اور ہزاروں عاشقان رسول فرانس ایمبیسی کی جانب رواں دواں تھے۔ ان مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ اور شیلنگ شروع کردی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button