پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان سپر لیگ سیزن7:پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو ہرادیا،بابر اعظم کی شاندار بلے بازی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی

خلیج اردو

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے گیاریوں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔کراچی کنگز ٹورنامنٹ میں اپنے چاروں میچ ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر آگئی۔

کراچی کے نشینل اسٹیڈیم میں تاس جیت کر کراچی کنگز  کے کپتان بابر اعظم نے پہلے باولنگ کرنے کو ترجیح دی۔پشاور زلمی کی جانب سے اوپنرز کامران اکمل اور حضرت اللہ ذازئی نے بہترین آغاز کیا۔زازئی نے 41 اور کامران اکمل نے اکیس رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے ٹاپ اسکورر شعیب ملک رہے جنہوں نے اخری اوورز میں بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 28 بالوں پر 52 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میںچار وکٹیں گنوا کر 173 رنز بنائے۔کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کراچی کنگز کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز ہی بناسکی۔کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم اکیلے ہی پشاور زلمی کے باولرز کا مقابلہ کرتے رہے۔بابر اعظم نے 90 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔پشاور زلمی کی جان سے محمد عمر سب سے کامیاب باولر رہے جنہوں نے صرف 22 رنز دیکر کراچی کنگز کے تین اہم کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

 

پاکستان سپر لیگ میں کل دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم لاہور قلندرز کیخلاف مدمقابل ہوگی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم کو ٹورنامنٹ کی اب تک ناقابل شکست ٹیم ملطان سلطان کا چیلنج درپیش ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button