پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان سپر لیگ کا 15واں میچ:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سخت مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ہرا دیا

خلیج اردو

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے کے آخری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے بعد لاپور قلندرز کو سات وکٹوں کو شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پندرویں میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کے بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 204رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے ایک بار پھر فخر زمان نے سب سے زیادہ رنز اسکور کئے۔اوپننگ بلے باز نے 70 رنز بنائے۔ہیری پروکس نے بھی برق رفتار اکتالیس رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت لاہور قلندرز نے دو سو رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

 

ہدف کے تعاب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انگلش اوپنرز جیسن رائے نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے شاندار باولنگ اٹیک کو بلکل بے بس کردیا۔ جیسن رائے نے 57 بالز پر 116 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔جیمز ونس نے ناقابل شکست 49 رنز بنائے۔محمد نواز نے چھکا لگا کر تین بال پہلے ہی اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔جیسن رائے کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ کی ٹیم نے اپنی دوسری کامیابی حاصل کی۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے تمام پانچوں میچ جیت کر پہلے،اسلام آباد ہونائیٹڈ کی ٹیم دوسرے، لاہور قلندرز تیسرے،، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے، پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کی ٹیم اپنے تمام میچز ہارنے کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز دس فروری کو لاہور میں ہوگا۔دس مروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button