پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پی ٹی آئی جلسہ اور انٹرنیٹ کی بندش : حقائق اور پروپیگنڈا، جانیے خلیج اردو کی اس رپورٹ میں

خلیج اردو
اسلام آباد : موجودہ دور میں معلومات کو سب سے خطرناک ہتھیار سمجھا جاتا ہے۔ غلط معلومات یا حقائق کو مسخ کرنا ایک عام روش بن گئی ہے۔ ایسے میں ایک صارف کو متائثر ہونا پڑھتا ہے اور اس کی سچائی جاننے کی حق تلفی ہوتی ہے۔

آج پاکستان میں تحریک انصاف کا لاہور میں سیاسی جلسہ ہونا جارہا ہے جس حوالے سے سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی معلومات گردش کررہی ہیں۔

افوا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف حلقوں کی جانب سے شاید انٹرنیٹ کو بند کیا جارہا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل، ایس ایم ڈبلیو4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن سرگرمی ہونی تھی جو مکمل ہو چکی ہے۔

بیان کے مطابق آج (21 اپریل 2022) کی صبح 03:00 بجے یہ شیڈول شدہ سرگرمی مکمل ہو گئی ہے جو ایک معمول کی طے شدہ دیکھ بھال/مرمت کی سرگرمی تھی.

پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں تمام انٹرنیٹ خدمات معمول کے مطابق ہیں.

اس حوالے سے غلطی فہمی کا آغاز منگل کے روز پی ٹی اے کی جانب سے ایک پریس ریلیز کے بعد ہوا۔ اس بیان میں بتایا گیا تھا کہ بین الاقوامی سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4 کے ایک حصے پر پاور کی ری کنفیگریشن کی جاۓ گی۔

حقائق کو اگر دیکھا جائے تو پی ٹی آئی کا جلسہ شام کے بعد شروع ہوتا ہے اور یہ کارروائی شام تک مکمل ہو جانی تھی۔ یعنی پی ٹی آئی کے جلسے سے قبل مرمتی کام مکمل ہو جانا تھا۔

مرمتی کام کا وقت دوپر تین بجے سے شام سات بجے تک تھا جبکہ جلسہ افطار کے بعد شروع ہونا ہے۔ شوشل میڈیا پر اس حوالے سے پروپیگنڈا کیا گیا جس سے کافی صارفین پریشانی کا شکار ہوئے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button