
خلیج اردو
اسلام آباد:حکومت کے کون سے وزیر نے سب سے اچھا کام کیا؟کارکردگی کے حوالے سے مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے نمبر پر رہی۔۔۔۔اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے اور ثانیہ نشرکی انسداد غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر رہی۔۔۔۔
ٹا پ ٹین دیگر وزارتوں میں فیڈرل ایجوکیشن،انسانی حقوق،صنعت و پیداور،نیشنل سیکیورٹی ڈویژن،کامرس و تجارت،وزارت داخلہ اور نیشنل فوڈ سیکیورٹی شامل ہیں۔۔۔
فواد چوہدری کی وزارت اطلاعات، شاہ محمود قریشی کی وزارت خارجہ ، شوکت ترین کی وزارت خزانہ، پرویز خٹک کی وزارت دفاع اور حماد اظہر کی وزارت توانائی بہترین کارکردگی کی فہرست میں جگہ نہ بنا سکیں۔۔۔۔
کارکردگی رپورٹ معاون خصوصی شہزاد ارباب نے تیار کر کے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔۔۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے چند منصوبوں میں ردوبدل کیا اس لئے انکا نام فہرست میں نہ آسکا۔۔۔اگلی باری وہ فہرست میں ضرور شامل ہونگے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سزا اور جزا کے بغیر دنیا کا کوئی نظام کامیاب نہیں ہوسکتا۔۔۔ آئندہ بھی وزارتوں کی کارکردگی کی رپورٹس جاری کی جائینگی۔اچھی کارکردگی کا مطاہرہ کرنے والی وزارتوں کو مراعات دی جائینگی۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ نیب کی وجہ سے بیوروکریٹ کام نہیں کرتےتھے۔ ہم نے نیب کے رولز میں بھی تبدیلی کردی ہے۔۔