پاکستانی خبریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف پی ٹی آئی کی ‘قبل از وقت’ درخواست مسترد

خلیج اردو

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست خارج کردی۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو جاری کردہ شوکاز نوٹس درست قرار دے دیا۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن فیصلے کےخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل خارج کردی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 رکنی بنچ نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

 

چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابرستار فیصلہ سنانے والے بینچ کا حصہ تھے،،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 11 جنوری کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمشین کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو چیلنج کیا تھا۔

 

تحریک انصاف نے درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کی تھی،عدالت نے الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اور پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنا  درست قرار دےدیاہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button