پاکستانی خبریں

پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا

خلیج اردو: پنجاب پولیس نے میانوالی میں تھانہ مکڑ وال پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا ۔۔

حملہ آور دہشت گرد پولیس جوانوں کی جوابی فائرنگ سے پسپا ہوکر بھاگنے پر مجبور ہوگئے ۔

واقعہ کی خبر ملتے ہی ڈی پی او میانوالی محمد نوید مزید نفری کے ہمراہ تھانہ مکڑوال کی جانب روانہ ہوئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس ایچ او مکڑ وال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

آئی جی پنجاب نے بہادری و فرض شناسی پر ایس ایچ او اور محرر کو شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی ۔

آئی جی پنجاب نے دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے اور سی ٹی ڈی اور ایلیٹ فورس اور سپیشل برانچ آپریشن میں میانوالی پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کرنیکی ہدایت کی ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button