پاکستانی خبریں

جو مزدور سیلاب متائثرین کی بحالی میں مصروف ہیں ان کیلئے 50 لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان

خلیج اردو

کچھی: وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں مصروف مزدوروں کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان کر دیا۔کہتے ہیں سیلاب سے پورے ملک میں تباہی پھیلی ہے۔ لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ۔ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے کوئٹہ پہنچے۔ وزیر اعظم کو ضلع کچھی میں سیلاب متاثرہ روڈ اور ریلوے انفراسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی گئی۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے انفراسٹرکچر کی بحالی کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تباہی پھیلی ہے۔ سروے کے لیے باہر کے کنسلٹنٹ لا رہے ہیں اور انفراسٹرکچر کی بحالی میں بہتر کام کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اور اس کے بعد بلوچستان متاثر ہوئے۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے بحالی کے کام میں مصروف مزدوروں کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب لوگوں نے محنت کی انہیں شاباش دیتا ہوں اور متاثرہ سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

 

مسٹر شریف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے۔ چند دنوں بعد میں ایک بار پھر فضائی جائزہ لوں گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button