پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے پشاور ایئرپورٹ پر ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی

خلیج اردو: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی گئی۔

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ‘ریپڈ پی سی آر’ ٹیسٹ کی سہولت سے متحدہ عرب امارات جانے کے خواہش مند مسافروں کو درپیش بڑی پریشانی دور ہوگئی ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈے پر شارجہ جانے والے مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے، پرواز کے ذریعے225مسافر روانہ ہوئے۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ مینجر نے بتایا کہ یو اے ای جانے والے مسافروں کو پرواز سے 4 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچنےکی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد ان کا ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیا گیا۔

ڈی جی(ڈائریکٹر جنرل) سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ہدایت پر نجی لیبارٹری کو ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی اجازت دی گئی ہے۔

گزشتہ روز سول ایوی ایشن ہیڈ کوراٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کی اضافی تعداد کی وجہ سے پی سی آر ریپڈ ٹیسٹنگ میں دشواری کا سامنا ہے، مسائل حل کرنے میں دو ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button