پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

پاکستان کے اہم ہوائی اڈوں پر متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

خلیج اردو: متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لئے ریپڈ پی سی آر کی لازمی شرط کے معاملے پر ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے.
ترجمان سی اے اے کا کہنا تھا کہ 7ایئرپورٹس سے ابتک65 پروازوں میں12ہزار 2سے زائد مسافر یواےای گئے، مسافر اسلام آباد، کراچی، لاہور، سیالکوٹ، ملتان، فیصل آباد، پشاور سے روانہ ہوئے جبکہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے 15پروازوں میں2801 مسافر یواےای گئے، اس دوران مسافروں کے ریپڈ پی سی آر ایئرپورٹس پر ہی کئے گئے ہیں۔

گذشتہ روز متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا۔

نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی تھی اور کہا گیا کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی، مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button