پاکستانی خبریں

پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کا معاملہ،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کو ایک ایک کرکے آنا ہوگا۔

خلیج اردو

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے  رابطے کا منتظر تھا، لیکن وہ نہیں آئے، پھر میں نے خود ملک عامر ڈوگر صاحب سے رابطہ کیا۔ انہوں نے آج کے بجائے کل صبح ملاقات کا کہا ہے، میں نے 11:30 بجے کا ٹائم دیا ہے۔

 

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان کو استعفوں کی منظوری کے لیے ایک ایک کر کے آنا ہوگا، جتھے کی صورت میں آنے سے معاملات درست انداز میں نہیں ہوسکتے۔ اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ استعفوں کے معاملے پر آئین اور قانون کے پابند ہیں۔

 

استعفے ارکان کے تحریرکردہ نہیں تھے۔ گزشتہ طلبی پر بھی پی ٹی آئی کے ارکان نہیں آئے۔ پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر نے استعفوں سے متعلق بات چیت کے لیے رابطہ کیا تھا۔ ان کو بتا دیا ہے کہ میں اسلام آباد پہنچ گیا ہوں۔

 

راجا پرویز اشرف نے کہا کہ  عامر ڈوگر کو کہا تھا کہ استعفوں کے بارے میں پالیسی بڑی واضح ہے۔ جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ بنیادی آئینی طریقہ ہے کہ ہر ممبر استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھے گا۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button