پاکستانی خبریں

ریحام خان نے تیسری شادی کا عندیہ دیدیا

خلیج اردو: ماہر علم نجوم نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی تیسری شادی کی پیشگوئی کی ہے جبکہ خود ریحام خان نے بھی اپنی تیسری شادی کا عندیہ دیا ہے۔

ریحام خان نجی ٹی وی چینل کے عید الاضحیٰ کے خصوصی شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی سابقہ شادیوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

شو میں موجود علمِ نجوم کی ماہر سامعہ خان نے ریحام خان کے ستاروں سے متعلق بتایا، انہوں نے کہا کہ ’11 مئی 2022 سے ریحام خان کے اچھے وقت کا آغاز ہو چکا ہے، ریحام خان اب بہت زیادہ لائم لائٹ میں نظر آئیں گی’۔

سامعہ خان نے کہا کہ ‘ریحام سے متعلق خوبصورت خبریں سن سکتے ہیں اور یہ دھماکا جولائی کے اختتام سے قبل بھی ہوسکتا ہے اگر تب نہ ہوا تو 20 دسمبر کے بعد شہنائیوں (شادی) والے دھماکے ہو سکتے ہیں’۔

متعلقہ مضامین / خبریں

انہوں نے کہا کہ ‘یہ ایسا سرپرائز ہوگا کہ شاید کچھ لوگوں کی کمر ہی ٹوٹ جائے’ جس پر میزبان نعمان اعجاز نے ریحام خان سے سوال کیا کہ ‘کیا اب شادی کے کوئی امکانات ہیں؟’

جواب دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ‘ہو بھی سکتا ہے’، ساتھ ہی انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ ‘رمضان میں میری قریبی جاننے والی سے ملاقات ہوئی، انہوں نے میرا ہاتھ دیکھا تو کہاکہ بیٹا مجھے پتہ ہے کہ آپ کی دو شادیاں ہو چکی ہیں لیکن ہاتھوں کی لکیروں میں یہ دو شادیاں بہت ہلکی ہیں ‘۔

ریحام نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ‘انہوں نے مجھے کہا بیٹا آپ مانیں گی، آپ کے ہاتھ میں شادی کی تیسری لکیر موجود ہے’۔

‘خدا کا واسطہ ہے شادی کرلو ورنہ خالہ تیسری شادی کرلیں گی’

انہوں نے ایک اور دلچسپ واقعہ بتایا کہ ‘حال ہی میں میرے ایک بھانجے کی شادی ہوئی جو مجھ سے کافی قریب ہے، وہ شادی پر رضامند نہیں تھا بہت مشکلوں سے راضی ہوا، اسے اس کے والد نے کہا کہ بیٹا دیکھو خدا کا واسطہ ہے شادی کرلو ورنہ خالہ تیسری شادی کر لیں گی’۔

ریحام نے کہا کہ ‘میں نے ان سے اس بات پر گلہ کیا اور کہا اب تو میں شادی کروں گی یہ میری ضد ہے’۔

ریحام خان نے بتایا کہ مجھے مہندی لگوانے کا بالکل شوق نہیں ہے، نا ہی کبھی لگوائی ہے، مجھے مہندی پسند ہی نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی کسی شادی پر مہندی نہیں لگوائی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button