پاکستانی خبریں

عالمی ادارہ صحت نے بھی پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کی تعریف کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

عالمی ادارہ صحت کے مشن کی جمعے کے روز پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کورونا وائرس سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کی توصیف۔

اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے مشن کورونا وائرس سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی سے متعلق اپنی رپورٹ کے اعداد و شمار ایک ڈی بریفنگ میٹنگ کے دوران پیش کیئے۔ جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہلیتھ سروس ڈاکٹر فیصل سلطان کر رہے تھے۔

ڈبلیو ایچ کے ماہرین پر مشتمل ٹیم 14 اکتوبر سے پاکستان کے دورے پر ہے جو 24 اکتوبر کو مکمل ہوگا۔

اس دورے کا بنیادی مقصد کورونا وائرس کے دوران پاکستان کی کورونا وائرس کی نگرانی، انٹری پوائنٹ، رسک کی منتقلی، عوام کے ساتھ رابطے اور صحت کی بنیادی خدمات کی فراہم سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی کا جائزہ لینا تھا۔

جس میں ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں پاکستان کی بہتر کارکردگی کی تعریف اور پاکستان کو سسٹم مزید بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی دیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button