پاکستانی خبریں

فوجی جوانوں کی شہادت پر رنجیدہ ہوں ، عمران خان

خلیج اردو
27 دسمبر 2020
اسلام اباد : وزیر اعظم عمران خان نے ایف سی نوجوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانا کا کہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب رات گئےہرنائی(بلوچستان) میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملےمیں 7 جری جوانوں کی شہادت پرنہایت رنجیدہ ہوں۔میری دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کےاہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ پوری قوم بھارتی پشت پناہی کےحامل دہشتگردوں کےحملوں کا سامنا کرنےوالےاپنےان بہادر سپاہیوں کےساتھ کھڑی ہے۔

گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی میں یہ واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button