پاکستانی خبریں

حق خود ارادیت کی تحریک،کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں،آرمی چیف

خلیج اردو
05 فروری 2021
عاطف خان خٹک
راولپنڈی : آج کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے دنیا بھر میں یوم آزادی کشمیر منایا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک خصوصی پیغام میں کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کی ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کے ایک ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ حق خود ارادیت کی تحریک،کشمیریوں کی جدوجہد کوسلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری بدترین ظلم وستم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں برداشت کررہے ہیں اور مقبوضہ کشمیرکےعوام بھارتی قابض بھارتی فورسزکےلاک ڈاؤن کا سامناکررہےہیں،

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہےکہ مسئلہ کشمیرحل کرکےاس انسانی المیے کو ختم کیاجائے ، ان کا کہنا ہے کہ کشمیر کے تنازع کو اقوام متحدہ کے قرادادوں اورکشمیرکی امنگوں کومطابق کے حل ہونا چاہیئے۔

یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر آج ملک بھر میں مختلف تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد ہوگا جبکہ وزیر اعظم پاکستان آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے اور وہاں تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔ دوسری طرف ٹویٹر پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button