پاکستانی خبریں

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پروزی الہیٰ کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو اجازت دیدی۔۔ایف آئی اے آڈیو کا فرانزک کرکے اس کے نتیجے میں آنے والی رپورٹ کے مطابق کارروائی کرے گی۔

خلیج اردو

پرویز الہیٰ کی مبینہ آڈیو لیک۔۔۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق آڈیو کی تحقیقات کی اجازت دیدی۔ ایف آئی اے نے پہلے مراحلے میں آڈیو کا لاہور سے فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق یہ حساس اور اہم نوعیت کی آڈیو ہے جس پر فرازنک رپورٹ سامنے آنے کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔ رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کیجائے جس کی سفارشات کی روشنی میں مقدمہ دائر کیا جائے گا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پرویز الہیٰ کی مبینہ آڈیو میڈیا کے سامنے چلائی تھی جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ آڈیو پر قانون کے مطابق تحقیقات کے بعد کارروائی ہوگی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button