پاکستانی خبریںفن و فنکار

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق سے متعلق خبروں میں آخر صداقت کتنی ہے؟

لاہور: سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی 12 سالہ طویل رفاقت کو ختم کر دیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شعیب نے مبینہ طور پر ثانیہ کو دھوکہ دیا ہے۔

اگرچہ دونوں کی طلاق سے متعلق خبروں کو نہ تو ثانیہ اور نہ ہی شعیب نے تصدیق یا تردید کی ہے اور شعیب اور ثانیہ اب بھی ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں لیکن پھر بھی ثانیہ کی خفیہ پوسٹس، کیپشنز اور اسٹوریز طلاق کی افواہوں کو ہوا دیتی ہیں۔

ثانیہ نے کچھ دن پہلے ایک انسٹاگرام اسٹوری بھی پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ آخر ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں؟”

دلچسپ تفصیل جو منظر عام پر آئی ہے وہ یہ ہے کہ ثانیہ مبینہ طور پر دبئی میں ایک نئے گھر میں منتقل ہوئی ہیں۔ اس سے قبل وہ دبئی کے پام جمیرہ کے ایک ولا میں شعیب ملک کے ساتھ رہ رہی تھیں۔

ثانیہ کی بہن انعم مرزا جس نے ہندوستانی کرکٹر محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد الدین سے شادی کی ہے، ایک کانٹنٹ کریٹر اور یوٹیوب پر روزانہ بلاگ پوسٹ کرتی ہے۔ اس نے حال ہی میں ثانیہ اور شعیب کے بیٹے اذہان کی برتھ ڈے پارٹی سے متعلق ایسے تصایریں جاری کیں جس میں شعیب بھی موجود تھے۔

شعیب نے سالگرہ کی پارٹی کی تصاویر بھی شیئر کیں لیکن ثانیہ نے ایسا نہیں کیا۔ایک اور دلچسپ تفصیل جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے وہ ہے شعیب کا پاکستانی کرکٹ شو اسک دی پویلین میں ایک سوال کا جواب تھا۔

جب شعیب سے ثانیہ کی ٹینس اکیڈمیوں کے مقام کے بارے میں پوچھا گیا۔ شعیب نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکیڈمیوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے۔شعیب کے جواب نے وقار یونس کو حیران کردیا اور انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آخر تم کس قسم کے شوہر ہو؟‘‘

شعیب اور ثانیہ کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور تب سے وہ دبئی میں مقیم ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے رواں سال جنوری میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ثانیہ نے یو ایس اوپن سے چند ہفتے قبل کینیڈا میں ہونے والی انجری کی وجہ سے یو ایس اوپن کا انتخاب نہیں کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button