پاکستانی خبریں

پاکستان میں سیلاب متائثرین کیلئے سعودی عرب کی امداد کا سلسلہ جاری ہے

خلیج اردو
اسلام آباد: سعودی عرب نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے ارسال کی جانے والی امداد کی تفصیلات سے متعلق بتا دیا۔ سعودی سفارتخانہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان بھر میں کل 51 مقامات پر سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا۔

سعودی سفارتخانہ کی جانب سے جاری تفصیلات میں بتا گیا ہے کہ کنگ سلمان انسانی امداد اور ریلیف سنٹر پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امداد کی فراہمی میں مصروف ہے ، جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے سعودی عرب میں چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا بھی آغاز ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جولائی اور اگست میں سیلاب متاثرین میں 15000 اشیائےخورو نوش تقسیم کئے گئے، ستمبر میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو امداد پہنچانے کے لیے فضائی پل قائم کیا گیا اور اب تک سعودی عرب سے دس طیارے امداد کے پہنچ چکے ہیں، کے ایس ریلیف کی جانب سے ضرورت مندوں میں 5000 رہائشی خیمے بھی تقسیم کئے گئے۔

65 ہزار سے زائد راشن بیگ، 25 ہزار شیلٹر کٹس،
اور کمبل سمیت دیگر امداد سامان گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، کشمیر پنجاب اور سندھ کے متاثرین کو فراہم کیا گیا۔ کے ایس ریلیف فنڈ کی جانب سے اب تک 4385 ٹن امدادی سامان تقسیم کیا جا چکا ہے ۔ امدادی سامان سے 785,636 سے زائد افراد مستفید ہوں گے ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button