پاکستانی خبریں

مشکل وقت میں ایک بار پھر سعودی عرب کا آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کا فیصلہ،وزیر اعظم نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے

خلیج اردو

دبئی: پاکستان کے مشکل معاشی حالات، سعودی عرب ہمیشہ کی طرح آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کردی۔ مملکت نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔۔وزیر اعظم نے سعودی عرب کے اقدام پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

سعودی عرب نے پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کر دی۔ سعودی سفارتخانے کے مطابق سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں رکھوائے تھے۔ڈپازٹ کی مدت میں توسیع سعودی عرب کی طرف سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حمایت کا تسلسل ہے

 

سعودی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ڈپازٹ کا مقصد بینک میں غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کو بڑھانا اور پاکستان کو کورونا جیسی وبائی آفت کی وجہ سے پیدا شدہ معاشی اثرات سے نمٹنے میں مدد دینا ہے، سعودی عرب پاکستان کو بیرونی شعبے کے چیلنجز کے مقابلے، پائیدار اقتصادی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر واپسی کی معیاد میں توسیع کا خیر مقدم کرتے ہوئے سودی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان سے محبت کی تہہ دل سے قدر کرتے ہیں۔ پاکستان کی معاشی خود انحصاری اولین قومی ایجنڈا ہے جس کے لئے سیاسی استحکام اور میثاق معیشت وقت کی ضرورت ہے

Source: Radio Pakistan

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button