پاکستانی خبریں

کسی بھی مرحلہ پر سعودی عرب پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا، سعودی سفیر

خلیج اردو
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مہم چلانے کے فیصلہ پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی طرف سے مسلسل تعاون پر مشکور ہیں۔ پاک سعودی عرب تعلقات روز و شب مستحکم ہو رہے ہیں۔

سعودی سفیر نواف سعید المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے مشکل حالات میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد امیر محمد بن سلمان کے حکم پر امدادی سلسلہ شروع کر دیا ہے۔سعودی عرب کی طرف سے آج سے مسلسل امدادی سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ نہ پہلے کبھی پاکستان کو تنہا چھوڑا تھا نہ آج چھوڑے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button