پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات

خلیج اردو: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے آج یہاں وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، جسمیں دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ گہرے برادرانہ مراسم ہیں – جن کی بنیاد یکساں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار پر استوار ہے،
اسکے علاوہ پاکستانیوں کا ، سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے ساتھ قلبی لگاؤ ہے۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، سپریم رابطہ کونسل کو دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے احسن اقدام قرار دیا اور مارچ 2022 کو اسلام آباد میں منعقد ہونیوالے ، او آئی سی، وزرائے خارجہ کونسل کے اگلے اجلاس کی میزبانی کیلئے پاکستان کے عزم کو سراہا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی وزیر خارجہ کو پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کے خدوخال اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین صحت، تعلیم، ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے وسیع مواقع پر مشترکہ کاوشوں کرنے کی ضرورت سے آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر بالخصوص بھارت کی جانب سے 5 اگست کے یکطرفہ، غیر آئینی اقدام کے بعد، بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت پر سعودی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button