پاکستانی خبریں

پاکستانی عازمین حج کیلئے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا گیا

خلیج اردو: وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں، جہاں سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروالیں، عازمین حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس بھی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہوں گی، سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان سے 23 مئی اور کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہو گی۔

ترجمان کے مطابق رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون اور سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی جب کہ آخری حج پروازیں20 جون کو اڑانیں بھریں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حاجی کیمپوں میں گردن توڑبخار، فلواو رپولیوکی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، حاجی کیمپوں میں مفت کورونا ویکسین کاونٹرز بھی قائم ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق حج پروازسے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ اور شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی پروازوں سے واپسی کا آغاز 4 جولائی سے شروع ہو جائے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button