پاکستانی خبریں

این ڈی ایم اے کی جانب سے دوسری خصوصی چارٹرڈ فلائٹ خیمے لیکر ترکیہ روانہ

خلیج اردو: نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کیجانب سے 1200 سردی کے خیموں کی کھیپ لیکر روانہ ہونے والا خصوصی جہاز ادانہ کے لیے روانہ کیا گیا.

جہاز کے ساتھ وزیراعظم کے معاون خصوصی خواجہ احمد حسان اور میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں.

خواجہ حسان نے این ڈی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا اور کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دوست ممالک ہیں، زلزلے کے باعث مشکل کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم ترکیہ کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہ سپیشلائزڈ واٹر اور فائر پروف ٹینٹ کی نئی کھیپ ترکیہ روانہ کی جارہی ہے۔

حکومت پاکستان ترجیحی بنیادوں پر 70 ہزار ٹینٹ اور ایک لاکھ کے قریب کمبل اور ادویات ترکیہ بھیجے گی اور یہ متواتر دو سے تین ائیر کارگو فلائیٹس 23 مارچ تک پاکستان سے ترکیہ روانہ کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر امداد کی خواہ وہ زلزلہ ہو یا گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاری۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان سیلاب کی وجہ سے مشکل سے دور چار ہے مگر اس کے باوجود وزیراعظم پاکستان شہباز شریف وہ پہلے سربراہ مملکت ہیں جو زلزلہ کے بعد ترکیہ پہنچے اور وہاں کے حالات کا جائزہ لے کر ترکیہ کی اس مشکل گھڑی میں این ڈی ایم اے کو ہر ممکن امداد کی ہدایات کیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ جلد ترکیہ اس ناگہانی آفت سے نکل آئے گا، پاکستان اس ضمن میں ہر ممکن امداد جاری رکھے گا.

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے دن رات ترک بہن بھائیوں کی معاونت میں مصروف عمل ہے. اس سلسلے 34 سے زائد خصوصی پروازوں کے علاوہ سمندری کارگو کے زریعے بھیجی جانے والی مزید امداد بھی شامل ہے.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button