پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کر لیا گیا، حکومت نے نیا قانون منظور کر لیا

خلیج اردو

اسلام آباد:سینیٹ نے اسلام آباد  کیپیٹل ٹیری ٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل 2022 کی منظوری دے دی۔اپوزیشن کے شور شرابے اور نعرے بازی میں بل کی شق وار منظوری دی گئی

 

چئیرمین صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس شرود ہوا تو اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی ۔وسیم شہزاد نے کہا کہ کہ کاروئی بلڈوز نہ کی جاۓ اور یہ طریقہ کار ٹھیک نہیں۔اپوزیشن نے چئیرمین کی ڈائس کا گھیراو کیا اور”الیکشن سے مت بھاگو ،کے نعرے لگائے۔

 

ایوان میں کورم کی نشاندہی بھی کی گئی تاہم جورم مکمل نکلا۔کورم کے مکمل ہونے پر اجلاس کی دوبارہ کاروائی شروع کی گئی اور اسلام آباد  کیپیٹل ٹیری ٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترمیمی بل منظورکی منظوری دی گئی۔بل شھادت اعوان نے پیش کیا۔ ۔اپوزیشن کی طرف سے بل کی مخالفت کی گئی اور ایوان میں نعرے بازی جاری رہے ۔

 

بل کی مبظوری کے بعد اسلام آباد بلدیاتی انتخابات بل فوری طور نافذ العمل ہو گا۔بل کے تحت اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد 125 ہو گی۔میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن براہ راست ہو گا۔مئیر اور ڈپٹی میئر کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہو گا۔

Source: Radio Pakistan

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button