پاکستانی خبریں

جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں، پاکستان کے سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے سینیٹ نے غزہ ہسپتال پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پیش منظور کر لی۔ قرارداد پر اظہار خیال میں اراکین سینٹ کا کہنا تھا کہ منظم طریقے سے سوچے سمجھے منصوبے سے فلسطین میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔

غزہ پر اسرائیل کی جارحیت۔۔۔مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کیلئے سینبیٹ کا خصوصی اجلاس۔۔۔۔اسرائیل حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد منظور ۔۔۔ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان و سینیٹر اسحاق ڈار نے غزہ کی صورتحال پوری دنیا کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اسرائیلی بمباری میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں،

 

سینٹ میں قائد حزب اختلاف وسیم شہزاد کا کہنا تھا کہ آج ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے ظالم سفاک ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے۔خون میں نہلائے ہوئے بچوں پر فلسطینی عالمئ دنیا کے لیے سوال چھوڑے جا رہے ہین کہ انکی کیا اہمیت رہ گئ ہے

 

سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسلامی اُمّہ متحد نہیں ہیں جس وجہ سے احتجاج کا اسرائیل پر اثر نہیں ہورہا۔سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ جنگ کے بھی اصول ہوتے ہین ۔اپستالوں پر بم نہین گرائے جا سکتے۔۔بچوں کو قتل نہیں کیا جا سکتا۔

 

اجلاس کے دوران وفاقی وزرا کی عدم موجودگی پر سینیٹر رضا ربانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کا اہم مسئلہ زیر بحث ہے اور ایوان میں وزرا موجود ہی نہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button