پاکستانی خبریں

شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا،پرویز الہیٰ

خلیج اردو
اسلام آباد:سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کاکہناہے کہ جب تک ہماری سیٹیں پوری نہیں کی جاتیں کسی سے بات نہیں ہو گی۔ بات چیت میں کوئی ہرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں۔ یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں۔

 

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ سے متعلق کیس پر سماعت کی۔۔۔ فاضل جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت بنا کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔۔عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہی نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ یہ سب لوگ لاڈلا بننے آئے ۔۔یہ سب گھبرائے ہوئے ہیں۔

 

شہباز شریف بڑا ظالم آدمی ہے اس نےبھائی کو بھی معاف نہیں کیا۔بات چیت میں کوئی حرج نہیں لیکن پہلے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں،یہ سارے گھبرائے ہوئے لوگ ہیں،پہلا الیکشن ہے جہاں کسی کا ایک پیسہ نہیں لگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button