پاکستانی خبریں

شہباز شریف ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے

لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز کو کل طلب کرلیا ہے اور وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات لانے کی ہدایت کردی ہے

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر آگئے ، نیب نے شہباز شریف کو کل دوپہر دوبجے طلب کر لیا اور نوٹس جاری کردیا۔

نیب نوٹس کے مطابق شہباز شریف سے وارثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کی گئی ہے اور کہا گیا 1998 سے 2018کے دوران آپ کی فیملی کے اثاثے 367ملین سے بڑھ کر 549بلین ہوئے، آپ پبلک افس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت دیں۔

نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کے بیرون ملک کون کون سے اثاثے اور بینک اکاونٹس ہیں تفصیلات فراہم کیں جائیں،2005سے 2007کے دوران بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات اور فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ 2008 سے 2019کے دوران زرعی امدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں اور سوال کیا ماڈل ٹاون 96ایچ کتنے سال تک وزیر اعلی کیمپ ہاوس رہا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے نیب میں پیشی سےمتعلق لیگل ٹیم سےمشاورت شروع کر دی ہے، نیب نوٹسز اور پیشی سے متعلق قانونی پہلوؤں پرغورکیاجارہاہے، شہبازشریف کل نیب آفس پیش ہوں گےیانہیں مشاورت کے بعد فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف نے کل پیشی سےمتعلق آپشنزپرقانونی ماہرین سےرائےطلب کی ہے تاہم کوروناخدشات کےباعث شہباز شریف کا پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

Source : ARY News
16 Apr, 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button