پاکستانی خبریں

شہباز شریف حلف اور سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کررہے ہیں، عمران خان کا الزام

خلیج اردو

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف کو حلف اور سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیدیا۔

 

اپنے ٹویٹ میں مسٹر خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی اور دیگر ریاستی امور پر سزایافتہ مجرم نواز شریف سے مشاورت حلف اور سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزرا یہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ آرمی چیف کی تعیناتی نواز شریف سے مشاورت سےہوگی جو آئین کی خلاف ورزی ہے۔عمران خان نے ٹوئیٹ میں وزیر اعظم کے حلف کی کاپی شئیر کردی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button