پاکستانی خبریں

عمران خان نے شیرافضل مروت کو پارٹی کے تمام عہدوں سے ہٹا دیا

خلیج اردو
اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل کے بیانات کا نوٹس ؛یتے ہوئے انہیں پارٹی سے علیحدہ کرنے کا حکم دے دیا۔

 

شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے بعد کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا،،، بانی چیئرمین کی ہدایت پر شیر افضل مروت کو دونوں کمیٹیوں سے نکالا گیا

 

،، عمر ایوب نےشیر افضل مروت کو پارٹی کی کمیٹیوں سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی چیئرمین نے براہ راست کہا شیر افضل مروت کو سیاسی اور کور کمیٹی سے علیحدہ کیا جائے۔

 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ شیرافضل مروت کو فوری شوکاز نوٹس جاری کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button