پاکستانی خبریںعالمی خبریں

سیکورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ، 6 دہشتگرد ہلاک

خلیج اردو
راولپنڈی : پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے بلیدہ کی انجیرکان پہاڑیوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

میڈیا کو جاری بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فورسز کیساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے، مارے جانیوالے دہشت گرد کیچ میں ہونے والی حالیہ تخریب کاری میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز نے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے آپریشن جاری رہیں گے، دہشت گردوں کو بلوچستان میں امن اور ترقی کا عمل سبوتاژ کرنے نہیں دیں گے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button