پاکستانی خبریں

اسٹیٹ بینک پاکستان نے 75 روپے کا کرنسی نوٹ جاری کردیا

خلیج اردو: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75ویں جشن آزادی کی مناسبت سے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری نوٹ جاری کیا جارہا ہے۔ نوٹ کی مالیت آزادی کے سال کی مناسبت سے 75 روپے ہے۔

کرنسی نوٹ کی لمبائی 65 147 ملی میٹر جب کہ چوڑائی 65 ملی میٹر ہے۔

یادگاری نوٹ کے اگلے حصے پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق بینک نوٹ کے سامنے کی جانب ایسی شخصیات کا انتخاب کیا گیا، جنہوں نے جدوجہد آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مقصد کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، سرسید احمد خان، علامہ محمد اقبال اور محترمہ فاطمہ جناح کی تصاویر منتخب کی گئیں تاکہ یہ شخصیات بانیان پاکستان کی جدوجہد کی نمائندگی کریں۔

نوٹ کی پشت پر نوٹ کے دوسری جانب مارخور کی تصویر ماحولیاتی پائیداری پر ہماری توجہ کی عکاس ہے۔

75 روپے کا یادگاری نوٹ 30 ستمبر 2022 سے عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button