پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں مبینہ زیادتی کا شکار ہونیوالی امریکی خاتون سیاح کا واقعہ سے متعلق بیان

خلیج اردو: ڈی جی خان میں مبینہ زیادتی کا شکار بننے والی امریکی خاتون سیاح نے واقعے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کی۔

خاتون سیاح اربیلہ نے کہا کہ جس دوست پر بھروسہ کیا جا سکتا تھا اس نے گھناؤنا کام کیا، ایک دوست جسےکافی عرصہ سےجانتی تھی اس سے بہت مایوسی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ غیرملکی سیاحوں کے سامنے ملک کی مثبت تصویرپیش کرنےکی کوشش کرتا تھا، اس ذہنی کیفیت سے باہر نکلنا مشکل ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے قانونی کارروائیاں بہت مشکل تھیں لیکن امید ہے کہ انصاف ملے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button