پاکستانی خبریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکہ، پولیس اہلکار شہید، خاتون سمیت دو حملہ آور ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی

خلیج اردو

اسلام آباد: شہید پولیس اہلکار کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی۔

 

اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 فورمیں دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس ٹیم نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی کے رکتے ہی خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید، گاڑی میں موجود خاتون سمیت حملہ آور ہلاک ہوگیا۔۔ حملے میں پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

 

پولیس  نے دھماکے سے متعلق ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔ تباہ  ہونے والی گاڑی کا ملبہ بھی سڑک سے اٹھا لیا گیا جبکہ پمز اسپتال میں لائی گئیں دونوں ڈیڈ باڈیز کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔۔

 

دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں قائم مقام آئی جی اسلام آباد حسن رضا خان ۔ ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد، رینجرز حکام  سمیت پولیس جوانوں نے شرکت کی۔

 

دوسری جانب وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ  نے کہا ہے کہ شہیدعدیل حسین کو شہدا پیکج دیا جائے گا۔ انھوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔

 

دھماکے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔اسلحہ لے کر چلنے کی کسی صورت اجازت نہیں۔

 

کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان ٹی ٹی پی کا کہنا ہے کہ حملہ عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button