پاکستانی خبریںعالمی خبریں

تحریک طالبان پاکستان کا حکومت پاکستان سےگرفتار 30 اہم کمانڈرز کی رہائی کا مطالبہ

خلیج اردو: امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصدیق کی ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان میں حکومت پاکستان اور تحریک طالبان پاکستان کے درمیان مذاکرات کی ثالثی کر رہا ہے ـ

اس سے قبل تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے بھی اپنے چینل پر مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ فریقین کے مابین 30 مئی تک فائر بندی پر اتفاق ہوا ہے- تحریک طالبان پاکستان نے ریاست پاکستان کے زیرحراست 30اہم گرفتارکمانڈرز کی فہرست بھی دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے جس پر پاکستان کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا ہےاور اس کی رہائی پر سنجیدگی سےغورکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ترجمان ٹی ٹی پی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی ثالثی امارت اسلامیہ کر رہی ہے32 افراد پر مشتمل محسود اور 16 افراد پر مشتمل ملاکنڈ کے جرگے سے بھی ملاقاتیں ہوئی ہیں ـ

یاد رہے کہ ٹی ٹی پی نےعید الفطر کے موقع پر10 روزہ فائربندی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مذاکرات کا نیا سلسلہ شروع ہوا اور فائربندی میں پانچ روز کی توسیع کر دی گئی تھی ـ یہ فائربندی مجموعی طور پر ایک ماہ تک رہے گی-

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button