پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان کیلئے بہت بڑی خبر،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا

خلیج اردو

پیرس: پاکستان ایف اے ٹی ایف کی اضافی نگرانی سے باہر نکل آیا ایف اے ٹی ایف نے با ضابطہ اعلان کردیا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 34 نکاتی ایکشن پلان پر وقت سے پہلے عمل درآمد کرلیا۔ انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے لیے سخت قانون سازی کی گئی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری ہوگی۔

 

ایف اے ٹی ایف نے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیا ہے پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے اقدامات کیے ہیں۔

 

پاکستان نے جون 2018 سے جون 2021 تک ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا پاکستان نے 34 نکاتی ایکشن پلان پرعمل درآمد وقت سے پہلے عمل درآمد کیا تاہم پاکستان ایشیاء پیسیفک گروپ کے ساتھ مل کر انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے اقدامات کرتا رہے گا

 

جون 2018 میں پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالا گیا تھا پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کا پروگرام دیا گیا تھا ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے پارلیمنٹ میں قانون سازی کی گئی۔

 

پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے اثاثے ضبط کرنے ، ان کے خلاف تحقیقات کرنے اور مقدمات درج کرانے سمیت انہیں سزائیں دلوانے کے لیے قانون سازی کی ایف اے ٹی ایف نے ستمبر میں پاکستان کے آن سائٹ دورے کے بعد ایکشن پلان پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا

 

گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد پاکستان کی معیشت سکھ کا سانس لے گی پاکستان کی بین الاقوامی ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ نرم کردی جائے گی آئی ایم ایف کی شرط پوری ہونے سے بین لااقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہوگا اور قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو 90 کروڑ ڈالرز کی اگلی قسط ملنے میں آسانی ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button