پاکستانی خبریں

فیس بک پر تصویر پوسٹ کرنے پر بھائیوں نے جوان بہن کو گولی مارکر قتل کر دیا

خلیج اردو: پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے بدھ کو رپورٹ کیا کہ گھوٹکی کے علاقے میں تین بھائیوں اور ان کے ایک ساتھی نے ایک نوجوان لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بھائیوں نے ان کی بہن کو اس وقت قتل کیا جب گزشتہ ہفتے ایک لڑکے کے ساتھ اس کی تصویر فیس بک پر پوسٹ ہوئی ۔

پولیس ملزم قاتلوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کے بعد گزشتہ دو دنوں سے لڑکی کی لاش کی تلاش کر رہی تھی، مگر بھائیوں نے بہن کی لاش دریائے سندھ میں پھینک دی تھی۔

پولیس نے کہا کہ چونکہ یہ واقعہ دیہی علاقے میں پیش آیا، اسلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے وہاں پہنچنا بہت مشکل ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر علی گل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے ابھی تک کسی مجرم کا سراغ نہیں لگایا،”تاہم، ہم جلد ہی ان ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

ایکسپریس ٹریبیون سے بات کرتے ہوئے گل نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک لڑکی کو گولی مار کر قتل کر کے اس کی لاش دریا میں پھینک دی گئی ہے۔

گل نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ نوجوان لڑکی کو اس وقت گولی مار دی گئی جب اس کے بھائیوں نے فیس بک پر ایک لڑکے کے ساتھ اس کی تصویر دیکھی۔ "یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ لگتا ہے،” انہوں نے مزید کہا۔

ایک مقامی صحافی نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ ایک دیہی علاقہ ہے اور یہاں سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنا ناپسندیدہ اور بے عزتی سمجھا جاتا ہے۔‘‘

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button