پاکستانی خبریں

سنیئر صحافی کے بیٹے کا اہلیہ کو قتل کرنے کا کیس، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے، والدین کے وارنٹ گرفتاری جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کینیڈین نژاد اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم کو پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ملزم کو بخشی خانہ منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں کینیڈین نژاد اہلیہ کو قتل کرنے والے ملزم سول جج مبشر حسن چشتی کے سامنے پیش کیا گیا۔ جج نے استفسار کیا کہ شاہ۔۔۔۔ کون ہے؟ آپ کو کب گرفتار کیاگیا؟ جس پر ملزم نے کہا کہ مجھے جمعہ کی صبح گرفتار کیاگیا۔

اس دوران پولیس کی جانب سے عدالت سے دس دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ عدالت کے استفسار پر ملزم کے وکیل نے کہا کہ یہ اندھا قتل ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔ جج نے ملزم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو علم ہے دفعہ 302 آپ پر لگی ہے جس وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ قتل صرف الزام کی حد تک ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے کینڈین نثراد پاکستانی اہلیہ کو بیرون ملک سے بلا کر قتل کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے ملزم کے 10 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر جج نے وکیل صفائی سے سوال پوچھا کہ ’کچھ بولنا چاہتے ہیں؟‘۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ بلائند مرڈر ہے، پہلا ریمانڈ ہے، کوئی اعتراض نہیں۔ یہ قتل ابھی صرف الزام کی حد تک ہے۔

پولیس نے ملزم کے والدین اور چچا، چچی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی بھی درخواست کی۔ عدالت نے ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کرلی تاہم چچا چچی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button