پاکستانی خبریںعالمی خبریں

چیف جسٹس پاکستان نے سیاسی صورتحال پر ازخود نوٹس لے لیا

خلیج اردو: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لے لیا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ملک میں پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔

اطلاعات ملیں کہ سپریم کورٹ کے تالے کھول دیے گئے ہیں اور پیپلز پارٹی کے وکلاء عدالت پہنچ گئے ہیں۔

اسکے بعد اب چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور عدالتی عملہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔

متحدہ اپوزیشن نے حکومت اور ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button