پاکستانی خبریں

رواں مالی سال کے آغاز سے ملکی معیشت میں بہتری آنے لگی،ماہانہ آوٹ لک رپورٹ جاری

رواں مالی سال کے آغاز سے ملکی معیشت میں بہتری آنے لگی۔ جولائی اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا، ماہانہ بنیاد پر اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ وزارتِ خزانہ نے اکتوبر کی معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔۔ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ۔

 

حکومتی فیصلوں کے باعث ملکی معیشت میں بہتری آنے لگی بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ،برآمدات بڑھیں تودرآمدات میں کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے مالی ذخائر 7 ارب 49 کروڑ ڈالر  ریکارڈ  کیے گئے۔ رواں مالی سال کے باقی مہینوں میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہونے کا امکان ہے۔

 

 

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اوٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 2.5 فیصد کا اضافہ ہے۔غذائی اشیاء، ملبوسات، پیٹرولیم مصنوعات، کمیکلز، فارما اور مشینری اور آلات کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال کپاس کی پیداوار  1 کروڑ 15 لاکھ گانٹھوں سے زائد ہونے جبکہ چاول کی پیداوار میں 18 فیصد اضافے سے 86 لاکھ ٹن تک پہنچے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

 

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں رواں مالی ترسیلات زر میں 19.8 فیصد کی کمی ہوئی۔ گزشتہ سال کے 7اعشاریہ9ارب ڈالر کے  مقابلے یں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 6.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔گزشتہ سال 7.4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں رواں سال 7 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں ۔

 

 

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گزشتہ مالی کے مقابلے میں 58.1 فیصد کمی ،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 15 فیصد اضافہ کیساتھ سٹیٹ بینک کے مالی ذخائر میں بھی اضافہ ہوا۔ ایف بی آر محصولات میں 25 فیصد اور نان ٹیکس آمدنی میں 114.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال مالی خسارے میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17.6فیصد اضافہ جبکہ  پہلی سہ ماہی میں 25.1 فیصد مہنگائی ریکارڈ کی گئی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button