پاکستانی خبریں

عمران خان کے اہل یا نااہل ہونے کا فیصلہ اوائل اکتوبر میں متوقع

خلیج اردو: توشہ خانہ ریفرنس جو 4اگست 2022کو اسپیکر قومی اسمبلی آف پاکستان نے تمام قانونی آئینی ماہرین کی مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 62(1)(f)اورآرٹیکل 63اے کے تحت بجھوایا تھا اور اس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پانچ رکنی فل بینچ نے گزشتہ ماہ اگست 2022سے شروع کر دی تھی، اس کا فیصلہ 19ستمبر 2022کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ان کی سربراہی میں سماعت کرنے والے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے چار فاضل ممبروں جسٹس(ر)اکرام اللہ،نثار درانی،شاہ محمد جتوئی،بابر حسن بھروانہ نے محفوظ کر لیا ہے، جسکے بعد توقع ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اہل یا نااہل ہونے کا فیصلہ اوائل اکتوبر میں ہوجائیگا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button