پاکستانی خبریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے کم سن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 14 سال قید کی سزا سنا دی

خلیج اردو
اسلام آباد: آٹھ سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا گھناؤنا جرم ثابت ہونے پر اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم کو 14 سال قید کا حکم دے دیا۔ مدعی سے ملزم کی صلح کے باوجود کیس ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنا دی

ایڈیشل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کا فیصلہ پانچ ماہ میں کیا جہاں پبلک پراسیکیوٹر رانا حسن عباس نے اسٹیٹ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔

سیکورٹی گارڈ سہیل اختر کے خلاف تھانہ ترنول میں گیارہ جنوری کو مقدمہ درج ہوا تھا جس کے مطابق بچی کو پانی دینے کے بہانے گھر سے بلایا اور گارڈ نے کیبن میں زبردستی کرنے کی کوشش کی۔

بچی کے شور مچانے پر اس کی فیملی پہنچی تو ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔گرفتاری کے بعد مئی میں ملزم پر چارج فریم ہوا۔ ملزم نے متائثرہ خاندان کے ساتھ صلح بھی کی لیکن عدالت نے قانون کے مطابق اسے خاطر میں نہیں لایا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button