پاکستانی خبریںسونے کے نرخ / کرنسی ایکسچینج

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر نے ڈبل سنچری مکمل کرلی

خلیج اردو: پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسہ مسلسل جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری روز کے آغاز پر ہی ڈالر ایک روپے 61 پیسے مہنگا ہو کر 200 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 201 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ رواں ہفتے ڈالر 7 روپے 38 پیسے مہنگا ہوا ہے جبکہ نئی حکومت آنے کے بعد سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 16.97روپے مہنگا ہو چکا ہے۔

رواں مالی سال میں ڈالر 42 روپے مہنگا ہوا جس سے پاکستان کے بیرونی قرض کی مالیت 1735 ارب روپے بڑھی ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر 2 روپے 65 پیسے مہنگا ہو کر 198 روپے 39 پیسے پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button