پاکستانی خبریںعالمی خبریں

پاکستان میں اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

خلیج اردو: پاکستان میں کورونا کے اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہےکہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ،ابتدائی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور 6 ماہ بعد بوسٹر ویکیسن لگوائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی ۔

دوسری جانبط وزیراعظم نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت رپورٹ ہونے کے بعد این سی او سی کی فوری بحالی کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اومی کرون وائرس کی نئی ساخت کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر انسداد کورونا کے لیے بنائے گئے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی بحالی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button