
خلیج اردو: آخر کار روس نے بھی پاکستان میں سیلاب زدگان کے لئے امداد بھیج دی، روس سے پہلا امدادی سامان سے لدا جہاز کراچی پہنچ گیا۔
امدادی سامان میں چاول، خوردنی تیل، دودھ ، خیمے، پانی اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ یہ امدادی سامان سندھ حکومت کے صوبائی وزیر برائے ریلیف اور بحالی حاجی رسول بخش چانڈیو نے وصول کیا۔