
خلیج اردو: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ’پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے۔ لیڈر شپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو واپس آ جانا چاہیے۔
فوج کے ترجمان نے منگل کو نجی ٹی وی ’دنیا نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کے خاندان نے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو واپس لانے کیلئے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا۔ جنرل مشرف کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
ادھر دوسری جانب سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر سابق فوجی صدر پرویز مشرف پاکستان واپس آنا چاہیں تو حکومت انھیں سہولت فراہم کرے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ’میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔
میری پرویز مشرف سے کوئی ذاتی دشمنی یا عناد نہیں۔ نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) June 14, 2022
’نہیں چاہتا کہ اپنے پیاروں کے بارے میں جو صدمے مجھے سہنا پڑے، وہ کسی اور کو بھی سہنا پڑیں۔ ان کی صحت کے لیے اللّہ تعالی سے دعاگو ہوں۔ وہ واپس آنا چاہیں تو حکومت سہولت فراہم کرے۔‘