پاکستانی خبریں

سربراہ پاک فضائیہ سے کمانڈر ہنگری ایئر فورس کی ملاقات۔ ہنگری تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں،سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد: کمانڈر ہنگری ایئر فورس، بریگیڈیئر جنرل جوزف کولر، کا اپنے وفد کے ہمراہ ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ہنگری کے ائیر چیف کی جانب سے پاکستان کا پہلا دورہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ شرکت داری میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ اور کمانڈر ہنگری ایئر فورس کے مابین ملاقات، دونوں فضائی افواج کے مابین تعلقات کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔ ملاقات پاکستان اور ہنگری کے مابین دفاعی صنعت اور عسکری شعبے میں بڑھتی ہوئی دو طرفہ شراکت داری کا ثبوت ہے۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات میں، معززین کا مشترکہ تعاون، عسکری ٹیکنالوجی اور تربیتی پروگرامز میں باہمی اشتراک کے لیئے نئی راہیں استوار کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔پاک- ہنگری فضائی افواج جلد ایک مفاہمتی یادداشت کو حتمی شکل دینگی۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت پاک فضائیہ، ہنگری ایئر فورس کے لڑاکا پائلٹس کو بنیادی اور ٹیکٹیکل تربیت فراہم کرے گا۔

 

ایئر ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے کمانڈر ہنگری ایئر فورس کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے کا بریگیڈیئر جنرل جوزف کولر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسرز سے کمانڈر ہنگری ایئر فورس کا تعارف کرایا گیا۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر چیف کی جانب سے پاک فضائیہ کی آپریشنل ساخت اور اسکے اہداف کا ذکر کیا گیا ہے۔ ایئر چیف نے مستقبل کی جنگی حکمتِ عملیوں کے تناظر میں پاک فضائیہ کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لیئے جاری مختلف منصوبوں پر گفتگو کی اور پاکستان اور ہنگری کے مابین مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کا ذکر کیا۔

 

سربراہ پاک فضائیہ کے مطابق پاک- ہنگری تعلقات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق اہم امور میں ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ایئر چیف نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس پر جاری، فضائی مشق انڈس شیلڈ میں ہنگری ایئر فورس کی شرکت کو سراہا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button