پاکستانی خبریں

این سی او سی کا ویکسینیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ

خلیج اردو: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون اور ملک میں ویکسی نیشن کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں کورونا پھیلاؤ، اموات اوراسپتالوں میں نئےداخل ہونے والے مریضوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں ویکسین کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کےلیے ویکسی نیشن ٹیمیں مختلف پبلک مقامات پر موجود رہیں گی۔

این سی او سی کے مطابق ویکسین کے لیے خصوصی مہم آج سے شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button