پاکستانی خبریں

’مختلف رنگوں اور بدصورت کارٹونز پر پاکستانی پرچم کی اشاعت بے حرمتی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ

خلیج اردو: لاہور ہائیکورٹ نے جھنڈیوں، پاجامے اور کارٹون نما کھلونوں پر قومی پرچم کے عکس کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرچم کی مختلف رنگوں میں اشاعت اور بدصورت کارٹونز پر سبز ہلالی پرچم کا عکس بے حرمتی کے زمرے میں آتا ہے، یہ محض کپڑے کا ٹکڑا نہیں، یہ ملکی سالمیت کے تحفظ کی علامت ہے، سبز اور سفید رنگ امن اور خوشحالی کی نشانی ہے، قومی پرچم کی جڑیں اسلام کے ابتدائی دنوں سے منسلک ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قومی پرچم ایسی ریاست کی نشاندہی کرتا ہے جس میں تمام شہری برابر ہیں، اس کی بے حرمتی پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123 بی لاگو ہوتی ہے جس کی سزا 3 برس قید مقرر ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ قومی پرچم کو زمین پر چھونے سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں، قومی پرچم کو اندھیرے میں بھی نہ لہرایا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button