پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجرل بل 2023 ایکٹ آف پارلیمنٹ بننے سے پہلے ہی سپریم کورٹ میں چیلنج، چیف جسٹس نے درخواستوں پر سماعت کیلئے 8رکنی بینچ تشکیل دے دیا

خلیج اردو

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کیلئے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل 2023 ایکٹ آف پارلیمنٹ بننے سے پہلے ہی چیلنج ہوگیا۔سپریم کورٹ نے دائر تین درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ بھی تشکیل دے دیا۔

 

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں8 رکنی بینچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہرعلی نقوی شامل ہیں، جسٹس محمد مظہر،جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید بھی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

 

سپریم کورٹ میں دائر الگ الگ درخواستوں میں بل کو آئین کے منافی قرار دیا گیا ہے،،، درخواستوں میں بل کو بادی النظر میں عدلیہ پر اثرانداز ہونے اور عدلیہ کے اختیار کم کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔

 

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل 2023 پارلیمنٹ کے دونوں ایوان سے پاس ہونے کے بعد دستخط کیلئے صدر مملکت کے پاس موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button