پاکستانی خبریں

سکیورٹی ایجنسی آفیسرز کو شہید کرنے والا دہشت گرد IBO کے دوران جہنم رسید

خلیج اردو: خانیوال میں آئی ایس آئی کے دو آفیسرز کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو سیکورٹی اداروں نے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر نیازی نامی دہشت گرد نے 3 جنوری 2023 کو حساس ادارے کے ڈائریکٹر نوید صادق اور انسپکٹر ناصر عباس کو خانیوال میں فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

انٹیلیجنس ایجنسیز نے شب و روز دہشت گرد کا پیچھا کیا، انتہائی محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے اس کو افغانستان فرار ہونے سے پہلے قابو کر لیا

انٹیلیجنس کی بنیاد پر کرم ایجنسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ کاروائی کی اور عمر نیازی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ تاہم وہ بعد میں ہلاک ہو گیا۔
آپریشن ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد چاہے کتنے ہی چالاک کیوں نہ ہوں، قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ عمر نیازی کا تعلق بھی ایک ایسے ہی گروہ سے تھا جس کا وطن عزیز کی مٹی سے خاتمہ کرنے کیلئے حساس ادارے کے دونوں اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button